Friday, 27 December 2013


Tuesday, 24 December 2013


بالی ووڈ کی معروف اور پاکستان میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والے ’’کیو موبائل‘‘ کی برانڈ سفیر کرینہ کپور پاکستان کے سب سے مہنگے موبائل اشتہار کیو موبائل ’’نوئر کواڈ کور زیڈ 4‘‘ میں جلوہ گر ہوں گی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ’’نوئر کواڈ کور زیڈ 4‘‘ کے لئے اشتہار کی عکس بندی ڈائریکٹر فاروق منان کی ہدایت میں تھائی لینڈ میں کی جائے گی جبکہ کیو موبائل کے چیف مارکیٹنگ آفیسر ذیشان قریشی کا کہنا ہے کہ وہ یہ بات پورے وثوق سے تو نہیں کہہ سکتے یہ پوری اشتہاری صنعت کا سب سے مہنگا اشتہار ہوگا کہ نہیں تاہم یہ موبائل کی دنیا کا سب سے مہنگا اشتہار ضرور ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس اشتہار کے لئے کرینہ کپور کا انتخاب پاکستان میں بڑی تعداد میں موجود ان کے مداحوں کو مد نظر رکھ کر کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی موبائل کی دنیا کی مشہور کمپنی کیو موبائل کے اشتہاروں میں بالی ووڈ کے کئی اداکار کام کرچکے ہیں۔

لاہور: ٹی وی اور فلم کے اداکار اظہار قاضی کی چھٹی برسی آج منائی جائے گی۔
اظہار قاضی 1955ء میں کراچی میں پیدا ہوئے۔ کراچی یونیورسٹی سے ماسٹر کی ڈگری حاصل کرنے بطور انجنیئر اسٹیل مل میں ملازمت کرنے لگے۔ انھوں نے کیرئیر کا آغاز 1984ء میں پی ٹی وی کراچی مرکز کی ڈرامہ سیریز کے کھیل ’’تھکن‘‘ میں مختصر کردار سے کیا جس میں اس کی پرفارمنس کو دیکھتے ہوئے ڈرامہ سیریل ’’گردش‘‘ میں اہم کردار میں کاسٹ کیا گیا۔ ممتاز ڈرامہ نگار فاطمہ ثریا بجیا نے اظہار قاضی کو دیکھتے ہی ڈرامہ سیریل ’’انا‘‘ میں ہیرو کی آفر کردی جس میں انھوں نے اتنی خوبصورت کردار نگاری کا مظاہرہ کیا کہ پرستاروں نے انھیں پاکستانی امیتابھ کا خطاب دے دیا۔
1988ء میں ان کی شادی ہوئی ان کی چار بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے ۔ مرحوم نے 20 سال کے عرصہ میں صرف 85 فلموں میں کام کیا۔ اظہار قاضی فلم انڈسٹری کے لوگوں کے رویوں سے بہت زیادہ دلبرداشتہ تھے۔ یہی وجہ تھی کہ وہ اپنے عروج کے دور میں فلم انڈسٹری کو خیرباد کہہ کر کراچی واپس آگئے اور فلموں میں کام نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ اظہار قاضی کے بارے میں یہ بات بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ وہ ایک سیریلی آواز کے مالک تھے۔ انھوں نے اپنی آواز میں ایک آڈیو البم بھی تیار کرلیا تھا جس کی ریلیز کے لیے وہ کوشش کررہے تھے جب کہ 24 دسمبر 2007ء کو بھی ایک نجی تقریب میں گیت گاتے ہوئے دنیا سے رخصت ہوگئے۔




کراچی: ٹی وی اور تھیٹر کے لیجنڈ  اداکار و کمپیئر معین اختر سے محبت کرنے والے ان کے مداح آج ان کی 63 ویں سالگرہ منارہے ہیں۔
24 دسمبر 1950 کو کراچی میں پیدا ہونے والے معین اختر نے کیرئیر کا آغاز 60ء کی دہائی کے وسط میں کیا اور ’’انتظار فرمائیے‘‘ سمیت 70ء کے عشرے  کے معروف ڈراموں میں مرکزی کردار ادا  کیا جب کہ کئی اہم اسٹیج ڈراموں میں بھی  اپنے فن کا جادو جگایا۔ انہوں نے بطور فلم پروڈیوسر، ڈائریکٹر ، گلوکار اور مصنف بھی کام کیا۔
معین اختر کو اردو، انگریزی، پشتو، سندھی ، گجرانی، پنجابی  اور بنگالی سمیت کئی زبانوں پر بھی مکمل عبور حاصل تھا وہ فن کی دنیا کے بے تاج بادشاہ تھے،بحیثیت اداکار، گلوکار، صداکار، مصنف، میزبان اور ہدایتکار معین اختر نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ انہوں نے عمر شریف کے ڈرامے ’’بکرا قسطوں پر‘‘کو اپنی اداکاری سے بامِ عروج پر پہنچایا۔ ان کے مشہورٹی وی ڈراموں میں ’’روزی‘‘، ’’آنگن ٹیڑھا‘‘، ’’ہاف پلیٹ‘‘ اور عید ٹرین نمایاں ہیں۔
معین اختر ہی وہ پہلے پاکستانی فنکار ہیں جن کے مجسمے کو لندن مشہور مومی عجائب گھر مادام تساؤ میں نصب کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ معین اختر کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سمیت انہیں قومی اور بین الاقوامی سطح پر کئی ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔ اپنی محنت، لگن اور عمدہ ادکاری کی وجہ سے پاکستان کے لئے فخر کا باعث بننے والے معین اختر 22 اپریل 2011 کو کراچی میں دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کرگئے تھے۔ پاکستان کی پہچان بننے والے معین اختر اپنے مداؤں کے دل میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔

Thursday, 19 December 2013












































Design by Nazim Altaf | All rights are reserved by MVN NEWS SHOWBIZ 2014